ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوگی حکومت کا جرائم پر کوئی کنٹرول نہیں رہا: پرینکا گاندھی

یوگی حکومت کا جرائم پر کوئی کنٹرول نہیں رہا: پرینکا گاندھی

Tue, 24 Sep 2019 19:30:06    S.O. News Service

نئی دہلی،24/ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتر پردیش میں قتل اور خواتین پر ظلم کے واقعات پرالزام لگایا کہ ریاست کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کا جرائم پر کوئی کنٹرول نہیں رہ گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ آپ اتر پردیش کی بی جے پی حکومت کے دعووں اور ان کی حقیقت کا ملاپ کرکے دیکھئے۔پرینکا نے دعوی کیاکہ بی جے پی حکومت روزمرہ جرائم کے نجات پانے کا ڈھول پیٹ رہی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے، 22 دنوں میں 12 گولی معاملے، 4 قتل،خواتین پر ظلم ہوئے ہیں۔انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ ریاستی حکومت کا جرائم پر کوئی قابو نہیں ہے۔


Share: